اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

کراچی: ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کی ہلاکت کیخلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کی ہلاکت کیخلاف ماڑی پور روڈ پر احتجاج کیا گیا۔ 

احتجاج مختلف تنظیموں کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ 

احتجاج کے دوران مظاہرین نے  ایمن جاوید اور اسحاق کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.