بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ کے بعد بابر اعظم کا پہلا بیان آگیا، اس اننگز کو یاد رکھنے کی وجہ بھی بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے اس میچ میں اپنی 196 رنز کی اننگز یاد رکھنے کی وجہ بتادی۔ 

کراچی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بابر اعظم وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے تحریر کیا کہ میں اپنی اس اننگز کو کئی وجوہات کی وجہ سے یاد رکھوں گا۔ 

انہوں نے عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان کی بیٹنگ اور پوری ٹیم کی جانب سے دکھایا گیا بہترین کردار اس کی وجہ قرار دی۔ 

بابر اعظم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آنے والے شائقین کرکٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا اور اس کے لیے قومی بیٹرز نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔ 

ان تمام چھ سیشنز کو کھیلنے والے بابر اعظم واحد بلے باز تھے، جبکہ ان کا ساتھ عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے نبھایا جنہوں نے بالترتیب 96 اور 104 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.