بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ کا تاریخی لمحہ، آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے

نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈراہوگیا، لیکن اس میچ نے شائقینِ کرکٹ کو کئی تاریخی اور یاد گار لمحات بھی دیے۔

کراچی ٹیسٹ کے یادگار لمحات میں سے ایک لمحہ آیا جب آسٹریلوی کھلاڑیوں نے بھی فالو آن کا سامنا کرنے کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈٹے رہنے اور شاندار کارگردگی کے مظاہرے کی تعریف کی۔

جب بابر اعظم آؤٹ ہونے کے بعد پولین واپس جارہے تھے توآسٹریلوی کھلاڑی ناتھن لیون نے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور ان کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔

آسٹریلوی ٹیم نے اپنے اس اقدام سے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے، انٹرنیٹ پر بھی اس یادگار منظر کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

یہاں ایک نظر ہم مداحوں کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ 

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ریکارڈ بک میں نام درج کرواتے ہوئے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے والے کپتان بن گئے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.