بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ پاکستان کرکٹ کیلئے بھی ریکارڈ ساز

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے اپنے کرکٹ ریکارڈ کی سب سے طویل اننگز کھیل لی۔

قومی ٹیم کراچی ٹیسٹ میں اب تک 146 اوورز کھیل چکی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ  145اوورز کھیلے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

سال 2016 میں پاکستان نے برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف چوتھی اننگز میں 145 اوورز کھیلے تھے۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں 500 منٹ بیٹنگ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

انہوں نے طویل بیٹنگ کرنے کا شعیب ملک کا ریکارڈ توڑا ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

اسی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بھی بنایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.