بدھ4؍جمادی الثانی 1444ھ28؍دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 183 رنز پر گر گئی، ڈیون کونوے 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

بلیک کیپس کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلی وکٹ پر ہی دوسرے دن کے اختتام تک 165 رنز بنا لیے تھے، ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 273 رنز درکار ہیں۔

کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.