بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ٹاس ہارنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم مشکلات میں آسکتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق کہنا ہے کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی، کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق کہا ہے کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.