پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں دن میزبان ٹیم پاکستان نے 192رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔
پاکستان کی جانب سے اب سے کچھ دیر پہلے تک بابر اعظم نے 126 اور عبداللّٰہ شفیق نے 87 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 235 رنز ہے۔
پاکستان کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 271 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کو کراچی ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کی مزید 8 وکٹیں درکار ہیں۔
گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر بابراعظم 102 اور عبداللّٰہ شفیق 71 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 1رن اور تجربہ کار اظہر علی 6 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Comments are closed.