کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے۔
امام الحق اور سعود شکیل نے 3 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز سے آج دن کے کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گر گئی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹِم ساؤتھی نے امام الحق کو 83 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
گزشتہ روز عبداللّٰہ شفیق 19، شان مسعود 20 اور بابر اعظم 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کا آغاز اچھے انداز میں کیا تھا اور 9 گیندوں بعد ہی پہلی اور مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ حاصل کی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اش سودھی کو 11 رنز پر بولڈ کیا۔
پہلے ہی سیشن میں نیوزی لینڈ کے 340 کے اسکور پر ابرار احمد نے ٹام بلنڈل کو 51 رنز پر بولڈ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد ایک مرتبہ پھر ابرار نے پاکستان کے لیے وکٹ حاصل کی۔
ابرار احمد نے 345 رنز پر نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ حاصل کی۔ انہوں نے ٹِم ساؤتھی کو 10 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کرایا۔
آخری وکٹ پر بڑی پارٹنرشپ
کیوی ٹیم کے آخری دو بیٹرز میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل کے درمیان 104 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی جس کے بعد دوسرے سیشن میں نیوزی لینڈ کی آخری وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی تھی۔
انہوں نے اعجاز پٹیل کو 35 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ میٹ ہنری 68 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 122، ٹام لیتھم 71 اور ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی ٹیم
دوسرے ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان آغا، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کی فائنل الیون
ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹِم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.