بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ، محمد رضوان میں اتنی ہمت کہاں سے آئی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ  میچ بچانے کا سہرا عوام کے سر ہے، کراچی کراؤڈ نے گراؤنڈ میں ہمیں بہت ہمت دی۔

محمد رضوان نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی تیاری ٹیپ بال سے کی، آسٹریلیا کے خلاف مشکلات کا شکار تھے تو ٹیپ بال پریکٹس کام آئی۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ پریکٹس وکٹس پر نشانات کو پریکٹس کے لیے فوکس کیا، بابر اعظم نے دو دن جس طرح پریکٹس کی وہ آسان نہیں تھا۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم اور فہیم اشرف کی وکٹ گری تو وہ مشکل وقت تھا، مشکل وقت میں اس وقت فوکس وکٹ پر کھڑا ہونا تھا نہ کہ سنچری بنانا۔

انہوں نے بتایا کہ لیتھن لائن بولنگ کے لیے آئے تو مجھے وکٹ نہ ہونے کی پرواہ تھی

محمد رضوان نے کہا کہ جیت میں کردار زیرو کا ہو یا 100 کا ایک ہی اہمیت رکھتا ہے، نعمان کھڑا رہا اس لیے اس کا زیرو میرے سو کے برابر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.