
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔
مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 251 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
دن کے پہلے سیشن میں پاکستان کے فہیم اشرف نے 38 رنز بنانے والے نیتھن لیون کو بولڈ کیا۔
میچ میں کھانے کے وقفے کے فوری بعد اسپنر ساجد خان نے 23 رنز بنانے والے ٹریویس ہیڈ 14کو ایل بی ڈبلیو کیا۔
کراچی ٹیسٹ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 5 وکٹ کے نقصان پر 347 رنز بنا لیے ہیں۔
عثمان خواجہ 157 اور کیمرون گرین بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے اہم ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹیسٹ کے پہلے دن پچ بیٹنگ کے لیے سازگار رہی اور بولروں کو زیادہ مدد نہیں ملی۔
Comments are closed.