بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 556 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ ہر ڈیکلیئر کردی، پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

 مہمان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل گزشتہ روز کے اسکور 505 رنز 8 کھلاڑیوں آؤٹ سے شروع کیا تو شاہین شاہ نے 28 رنز بنانے والے مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ٹیم کا اسکور 556 رنز ہوا تو وکٹ پر 34 رنز بنا کر موجود کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کردی ۔

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 160 اور ایلکس کیری 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے 2، 2 وکٹ حاصل کیے جبکہ شاہین آفریدی ، نعمان علی،حسن علی اور کپتان بابر اعظم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.