بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے کس کی ضرورت ہے؟ شعیب اختر نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں جیت کے لیے مہمان ٹیم کو سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی کی ضرورت ہے۔

کراچی ٹیسٹ کے سنسنی خیز مرحلے پر بریٹ لی نے ٹوئٹ کیا کہ اس میچ کا اختتام بڑا ہی زبردست ہونے والا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے شعیب اختر کو ٹیگ بھی کیا،  جس کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ آسٹریلیا کو یہاں آپ کی ضرورت ہے۔

قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح کے لیے دعا گو ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ میچ میں آخری اور فیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.