کراچی میں گزشتہ روز ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
گزشتہ رات ٹرین سے بم ملنے کا مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کےتحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شعیب رضا کا کہنا ہے کہ بوگی نمبر پانچ کی سیٹ نمبر 71 کے نیچے مشکوک بیگ دیکھا۔
بوگی میں موجود مسافروں نے بیگ سے لاعلمی کا اظہار کیا، جس پر بیگ کو کینٹ اسٹیشن پر ہیلپ سینٹر پہنچایا جہاں بیگ کھولا گیا تو اس میں مشکوک ڈیوائس، بیٹری اور تاریں تھی۔
بیگ پلیٹ فارم تین پر لے جاکر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا جس نے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا۔
Comments are closed.