بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ٹریفک پولیس عوام کی ترجمان، بارش سے متاثرہ 97 سڑکوں کی نشاندہی کردی

کراچی میں ٹریفک پولیس عوام کی ترجمان بن گئی، شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے شہر میں بارش سے متاثرہ 97 سڑکوں کی نشاندہی کردی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے سڑکوں کی مرمت کے لیے ایڈیشنل آئی جی کو خط لکھ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ بارشوں کے باعث سڑکوں پر گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں۔

خط میں بتایا گیا کہ ضلع جنوبی میں 12 مقامات پر سڑک کے مختلف حصے ٹوٹے ہوئے ہیں، سٹی ضلع میں 15 اور وسطی میں 40 مقامات پر سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اپنے خط میں بتایا کہ ضلع شرقی میں 21 اور کورنگی میں 15 مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ ضلع غربی میں 13 اور ملیر میں 29 مقامات پر سڑکیں تباہ حال ہیں تاہم متعلقہ انتظامیہ سے سڑکوں کی جلد مرمت کے لیے کہا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.