کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ روز منی ٹرک میں ہوئے دھماکے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہو گئی۔
دھماکے میں 1 ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 7 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، واقعے کے 7 زخمی سول اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
دھماکے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت سی ٹی ڈی میں درج کیئے جانے کا امکان ہے۔
دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے میں روسی ساختہ گرینیڈ استعمال کیا گیا۔
دھماکے سے متعلق ٹرک ڈرائیور اور دیگر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لیئے گئے ہیں۔
متاثرہ خاندان عابد آباد میں شادی کی دعوت میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا، متاثرہ خاندان نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی سے عابد آباد جانے کے لیے منی ٹرک کرائے پر لیا تھا۔
جاں بحق افراد میں جماعتِ اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماؤں معراج سواتی اور فرمان خان کے اہلِ خانہ شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر شیر پاؤ کالونی اسٹار گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
Comments are closed.