گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت پاکستان کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے اثرات پاکستان تک آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کی بقا کے لیئے ایک قوم بن کر اکھٹا رہنا ہے، عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان و مال ملک کی بقا پر لگائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکوئی اختلاف نہیں، کے سی آر کی اونرشپ کامعاملہ تھا، اب وفاق تعمیر کریگا، بڑے بھائی کی حیثیت سے وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرےگا۔
گورنرسندھ نے کہا کہ 35 ارب روپے کی لاگت سے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.