بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ویڈیو کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ میں سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں۔

پولیس نے ملوث موٹر سائیکل لفٹر ملزم محمد ولی ولد حاجی لال محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مکمل چوری شدہ موٹر سائیکل کا انجن اور دیگر پارٹس برآمد کر لیے۔

پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلیں خرید کر کے ان کے پارٹس فروخت کرنے والے ملزم امجد علی کو بھی گرفتار کر لیا۔

کراچی اےوی ایل سی نے مختلف علاقوں میں کارروائی…

ملزم نے بلوچستان ٹی ہاؤس اسٹور کے سامنے الآصف اسکوائر پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کی، ملزم کو موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم الآصف اسکوائر ایریا اور سائٹ سپر ہائی وے ایریا سے 10 موٹر سائیکلیں چوری کر چکا ہے۔

ملزم امجد علی اور شاہ پور پٹھان کو نئی سبزی منڈی کے پیچھے جنجھار گوٹھ میں موٹر سائیکلیں بیچتا رہا ہے۔

شہر قائد میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے بلدیہ ڈویژن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برطرف پولیس اہلکار کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا گروہ کراچی سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لے جاتا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ چھینی یا چوری کی گئی موٹر سائیکل 3000 روپے میں خریدی جاتی ہے۔

پرانے اسپیئر پارٹس کا کاروبار چلانے والے خریدار امجد علی نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اب تک چوری شدہ موٹر سائیکلیں اسپیئر پارٹس میں فروخت کی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.