کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب مرکزی شاہراہ پر سیوریج لائن پھر سے بیٹھ گئی جس سے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر چھ سے آٹھ فٹ تک کا گڑھا پڑ گیا ہے۔
اس واقعہ کے بعد ایک بار پھر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے کلفٹن کی طرف جانے والے ٹریک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے عین سامنے 88 انچ قطر کی سیوریج لائن خستہ حالی کے باعث بیٹھ گئی، گڑھے کی گہرائی 15 سے 20 فٹ بتائی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس نے حسب سابق اس گڑھے کے اطراف آہنی رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی آمد و رفت معطل کی ہے تاکہ ممکنہ طور پر شہریوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اسی روڈ پر چند گز کے فاصلے پر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر شاہین کمپلیکس کے مرکزی چوک پر اسی نوعیت کا گڑھا پڑ گیا تھا جس کی مرمت کا کام تاحال جاری ہے۔
Comments are closed.