وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بارشوں سے خراب تمام سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایت دے دی۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نکاسیٔ آب کے نظام کو ٹھیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دورانِ اجلاس سندھ کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے۔
کابینہ نے ولیج الیکٹریفکیشن کو سولر پی وی ٹیکنالوجی سے بجلی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر تونائی امتیاز شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی سولر ٹیوب ویلز اور سولر اسٹریٹ لائٹس موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منی سولر گرڈ قائم کر کے دیہات کو بجلی دی جا سکتی ہے۔
اجلاس میں پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس کی مرمت کے لیے 1 اعشاریہ 5 بلین روپے کی منظوری دی گئی۔
سندھ کابینہ نے طے کیا کہ پیپلز بس سروس کے روٹس کی مرمت کے ایم سی اور کے ڈی اے کریں گے۔
Comments are closed.