بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پیر صبغت اللّٰہ شاہ روڈ پر پانی کی نکاسی کے لیے فٹ پاتھ کے نیچے نالہ کھلوا دیا۔

کراچی میں غیر معمولی بارشوں کے باوجود کراچی ایئر پورٹ پر صورتِ حال معمول کے مطابق ہے۔

انہوں نے واٹر بورڈ حکام اور ڈی سی شرقی کو پمپ لگا کر اسلامیہ کالج روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے برنس روڈ کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ڈی سی ساؤتھ کو صدر سے برنس روڈ جانے والے روڈ پر جمع پانی کی نکاسی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شارعِ فیصل، فیروز آباد جنکشن پر پانی کی نکاسی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شارعِ فیصل پر نرسری اسٹاپ سے بھی پانی نکالا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انہیں بتایا کہ شارعِ فیصل پر صرف ڈھلان کی جگہوں پر پانی ہے، ڈھلان سے پانی نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.