dknight magicbox ii bluetooth hookup ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Middle Island carolina sweets hookup hotshot

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان کی MQM رہنماؤں سے اہم ملاقات

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد میں قائم عارضی مرکز میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اتحادیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے عمران خان متحرک ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں وہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچے تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے بہادر آباد میں واقع عارضی مرکز میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے گفتگو کی۔

ایم کیو ایم اراکین سے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان ایم کیو ایم کے عارضی بہادر آباد مرکز سے روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا زونل دفتر کھول دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے زونل آفس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حیدر آباد کے بھائی خان چوک پر زونل آفس کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی سال قبل بانیٔ متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد پابندی عائد کیے جانے پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں واقع تنظیمی دفاتر بند کر دیے گئے تھے۔

کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان پی ٹی آئی کے ارکانِ سندھ اسمبلی سے بھی مشاورت کریں گے۔

وہ گورنر ہاؤس کراچی میں میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔

دورۂ کراچی کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔

جی ڈی اے کی رکنِ قومی اسمبلی سائرہ بانو نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پیر پگارا کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ملاقات نہیں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.