بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

کراچی واٹر بورڈ کے سُپروائزر کا قتل، مقدمہ درج

کراچی واٹر بورڈ کے سپروائزر سید فرقان کے قتل کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 812/2022 مقتول کے بھائی سید عمران نے درج کرائی ہے۔

ایس ای او منگھوپیر امجد کیانی منگھوپیر کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 397، 302 اور 34 ت پ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں سید فرقان کے قتل کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مدعی سید عمران کا بتانا ہے کہ میرے بھائی کو مسلم آباد گوٹھ منگھوپیر میں موٹرسائیکل چھیننے پر قتل کیا گیا، سید فرقان کو گزشتہ شام منگھوپیر میں فلٹر پلانٹ کی پہاڑی سے اترتے ہوئے قتل کیا گیا تھا، سید فرقان کو نائن ایم ایم پستول سے سر میں نشانہ بنایا گیا۔

ایس ای او منگھوپیر امجد کیانی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خالی خول کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.