کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیس جون سے چار جولائی تک کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور میں موسلادھار بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
یکم سے 4 جولائی تک ٹھٹھہ، بدین، ژوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
ممکنہ بارشوں سے کشمیر، گلیات، خضدار، لسبیلہ کے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.