کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے ستائے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ موبائل فون، پیسے اور موٹرسائیکل تو شہریوں سے آئے روز ہی چھین لی جاتی ہیں یا پھر چوری کرلی جاتی ہیں لیکن اب کراچی والوں کی موٹرسائیکل کی ٹنکیوں میں موجود پیٹرول بھی محفوظ نہ رہا۔
پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اسے چوری بھی کیا جانے لگا۔ گلستان جوہر میں ایک شخص نے گلی میں گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل سے پیٹرول نکال لیا۔ مہنگا پیٹرول چوری کئے جانے کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق چور نے صبح کے وقت بائیک کی ٹنکی سے پیٹرول کا صفایا کیا اور پیدل ہی چلتا بنا۔
واضح رہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے کے بعد اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے ہے۔
Comments are closed.