جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

کراچی: واردات میں فائرنگ سے بچی کو زخمی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع ایسٹ کی پولیس نے گلستانِ جوہر میں فائرنگ سے بچی کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان علی بہادر کے مطابق گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور دورانِ واردات فائرنگ کر کے بچی کو زخمی کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان فرحان ولد سلیمان اور محمد حارث ولد جہانزیب کو سی سی ٹی وی فوٹیج و ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے…

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلستانِ جوہر بلاک 8 سے ایک موبائل فون اور بلاک 6/7 سے ایک اور موبائل فون چھینا تھا۔

ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب و ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینے گئے 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان کو متاثرہ شہریوں نے تھانے آ کر شناخت کیا ہے۔

گلستانِ جوہر پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹر سئیکل لفٹنگ میں ملوث ایک اور ملزم عارف حسین کو بھی گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.