بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: وائٹ کرولا گینگ کے سرغنہ کا 200 وارداتوں کا اعتراف

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے گرفتار کیے گئے وائٹ کرولا گینگ کے سرغنہ عمران عرف کرکرے سے پولیس کی تفتیش جاری ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے 200 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور اس کے ساتھی گھروں میں ڈکیتیوں کے لیے سفید کرولا کار استعمال کرتے تھے، ڈکیتی کے دوران 4 سے 5 ساتھی ساتھ ہوتے تھے۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا گینگ زیادہ وارداتیں کراچی کے پوش علاقوں کے گھروں میں کرتا تھا، گھروں کی ریکی کر کے یہ لوگ واردات کرتے تھے۔

کراچی میں درجنوں گھروں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے افغان گینگ کا سرغنہ ’عمران کرکرے‘ کو سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں زخمی حالت گرفتار کر لیا گیا ہے

ملزم عمران کرکرے نے اعتراف کیا ہے کہ گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر ڈکیتیاں کرتے تھے، ایک ڈکیتی کے ذریعے ایک گینگ ممبر کو 5 سے 7 لاکھ روپے مل جاتے تھے۔

ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ مختلف ڈکیتیوں کے بعد ساتھیوں سمیت افغانستان فرار ہو جاتے تھے۔

ملزم کے قبضے سے پاکستان اور افغانستان کی شہریت کے کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والے شناختی کارڈز پر مختلف نام درج ہیں، ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 13 مقامات درج ہیں۔

کراچی کے علاقے فیروز آباد کی پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا، مقابلے کے دوران 4 ملزم زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماضی میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا ہو چکا ہے، ملزم کے قبضے سے گاڑی، جعلی نمبر پلیٹیں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی میں درجنوں گھروں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں کے افغان وائٹ کرولا گینگ کے سرغنہ ’عمران کرکرے‘ کو چند روز قبل سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کراچی میں واردات کے لیے آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.