کراچی کے علاقے نیو چالی میں گتے کے گودام میں لگی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پالیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔
کراچی کے علاقے نیوچالی میں گتے کے گودام میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
آگ بجھانے کے بعد فائر بریگیڈ کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.