
کراچی میں نیو چالی جنریٹر مارکیٹ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں مختلف دفاتر موجود ہیں، آگ عمارت کی 10 ویں منزل پر لگی ہے، قابو پانے کے لیے اسنارکل بھی پہنچا دی گئی ہے۔
عمارت میں موجود لوگوں کو اسنارکل کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔
حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈرز،1 اسنارکل اور 1 واٹر باؤزر آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.