اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آدھے گھنٹے تک طیارے میں کیوں رہی؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز سے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی لیکن اس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی سامنے آ گئی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم خصوصی پرواز پی کے 6367 سے کراچی آئی لیکن طیارے کے لیے سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو لانے والے طیارے نے سہہ پہر 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی لینڈ کیا تو کھلاڑیوں کو طیارے سے اتارنے کے لیے سیڑھی منگوائی گئی۔

اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے کھلاڑی طیارے میں موجود رہے اور سیڑھی آدھے گھنٹے بعد پہنچائی گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.