کراچی میں مزار قائد کے قریب نمائش چورنگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے کئی سو کارکنان نمائش چورنگی پر موجود ہیں۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے تاکہ کارکن نمائش چورنگی سے آگے نہ نکل پائیں۔
علاوہ ازیں ایم اے جناح روڈ پر بھی پولیس کی اضافی نفری لگادی گئی۔
مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس اینٹی رائٹ فورس اور واٹر کینن بھی منگوالی گئی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کی قیادت میں پولیس امن و امان کیلئے سرگرم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسٹ پولیس کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور نفری طلب کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.