اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

کراچی: نقدی اور موبائل فون کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی چھینے جانے لگے

کراچی میں نقدی اور موبائل فون کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی چھینے جانے لگے۔ شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے سگریٹ کا پورا کارٹن لوٹ لیا۔

شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں سگریٹ کمپنی کے سیلز مین  کو لوٹ لیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سیلز مین کی تلاشی لی۔

ڈاکوؤں نے سیلز مین سے موبائل اور رقم چھیننے کے بعد بائیک پر رکھا کارٹن کھول کر دیکھا، مہنگے برانڈ کا سگریٹ نظر آنے پر ڈاکو پورا کارٹن بھی لے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.