بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: نشے میں 2 افراد کو ٹکر مارنیوالے 2 کار سوار گرفتار

کراچی کے علاقے کلفٹن میں گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان زخمی ہو گئے، پولیس نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو گاڑی بے قابو ہو کر سیمنٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے ذمے دار 2 افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کلفٹن کے ساحل کے قریب گاڑی نے 2 نوجوانوں کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔

کراچی نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر…

واقعے کے بعد گاڑی کو پولیس نے ناکے پر روکا تو ڈرائیور نے موقع سے فرار کی کوشش کی اور گاڑی بھگا لی، تاہم کچھ دور جا کر گاڑی بے قابو ہو کر سڑک پر رکھے سیمنٹ کے بلاک سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر کلفٹن ہی کے علاقے بوٹ بیسن کے سگنل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.