شہرِ قائد کراچی میں بڑھتی سردی کے باعث کھانسی، نزلہ اور زکام بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق بدلتے موسم کے سبب کراچی میں انفلوئنزا اور او پی ڈیز میں نزلہ زکام کے مریضوں کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ سرد ہوائیں اور موسم کی تبدیلی سے بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق انفلوئنزا ایک سے دوسرے شخص میں تیزی سے پھیلتا ہے، اس موسم میں ایک دوسرے کا تولیہ استعمال کرنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ احتیاط نہ کرنے کے باعث انفلوئنزا میں مزید شدت آجاتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق انفلوئنزا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہے۔
طبی ماہرین کا عوام کو تجویز کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شہری اس موسم میں بازار کی چیزیں کھانے سے گریز کریں۔
Comments are closed.