کراچی کے علاقے گلشن چورنگی پر قائم نجی اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر بچے کو اسپتال لائے، بچہ انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔
اہلخانہ کے مطابق بچے کو اسپتال حکام نے ڈرپ لگائی جس کے بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔
اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ بچہ الٹی اور وائرل انفیکشن کے ساتھ لایا گیا تھا، رات 11 بجے آیا اور 10 منٹ بعد اہلخانہ واپس چلے گئے۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ دوبارہ اسپتال آنے کے دو گھنٹے بعد بچہ انتقال کر گیا، مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.