کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے شہری پر گولی چلا دی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں پیش آئے واقعہ میں انٹرمیڈیٹ کا امان نامی نوجوان طالبعلم زخمی ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 5 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب زخمی طالبعلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مجھے روکا تو میری موٹر سائیکل پھسل گئی۔
نوجوان کے مطابق جیسے ہی ہم گرے تو اہلکاروں نے ہم پر سیدھی گولیاں چلا دیں۔
اس موقع پر عوام نے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلا ک کردی۔
Comments are closed.