بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

کراچی: ناظم امتحانات انٹر بورڈ علیم خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی علیم خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ بورڈز و جامعات نے علیم راجپوت کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق علیم راجپوت کو میرپورخاص بورڈ واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن علیم راجپوت کے خلاف نتائج تبدیلی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے شکایات کا نوٹس لے کر ناظم امتحانات انٹر بورڈ کو ہٹانے کا حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.