کراچی کے علاقے ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب فائرنگ سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ٹیم کے ساتھ آنے والا شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جس عمارت کو توڑا جا رہا ہے، اس کے مالک نے فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ایس بی سی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے ہمراہ تجاوازت گرانے آیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ تجاوزات کے خاتمے کے دوران پیش آیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.