بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں11 بجے تک ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے دوران آج صبح 11 بجے تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلشنِ حدید میں بارش 10 ملی میٹر، صدر میں 9 ملی میٹر اور کیماڑی میں 8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش برسانے والا مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگیا، سندھ کے بیشتر شہروں میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

نارتھ کراچی میں 6 اعشاریہ 2 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 6 ملی میٹر، جناح ٹرمینل، گلشنِ معمار اور کورنگی میں 5 اعشاریہ 2 ملی میٹر، فیصل بیس پر 4 اعشاریہ 5 ملی میٹر، اولڈ ایئر پورٹ اور اورنگی ٹاؤن میں 4 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 3 اعشاریہ 6 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 3 اعشاریہ 4 ملی میٹر جبکہ مسرور بیس پر 1 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں سب سے کم بارش گڈاپ ٹاؤن اور سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.