پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

کراچی میں SBCA کا غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد یاسین شر بلوچ کے مطابق انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارتوں اور پینل اسپتالوں میں پورشنز اور اضافی منزلیں بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاسین شر بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس 1979.82 شق (1) 19 کے تحت رہائشی پلاٹوں پر کمرشل فلیٹس کی تعمیر و فروخت غیر قانونی ہے، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کرنے والے شہری جان لیں کہ اس سلسلے میں ٹھیکیداروں، بروکرز اور خریداروں کے درمیان لین دین کرنا غیر قانونی ہے، غیر قانونی ذیلی لیز کے اجراء میں ملوث عناصر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ آرڈیننس 1979.82 کے تحت غیر تعمیرات میں ملوث افراد کو 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.