کراچی میں 70 ملی میٹر برسنے والی بارش کا پانی دو روز تک بعض علاقوں میں ڈیرہ ڈالے بیٹھا رہا، لاہور میں آج 161 ملی میٹر بارش برسی، اور بارش ختم ہونے کے بعد شہر کا زيادہ تر علاقہ صاف ہوگیا۔
ڈپٹی کمشنر لانگ بوٹ پہن کر خود نگرانی کرتے رہے۔ بارش کے ساتھ ہی بجلی کمپنی کے 100 سے زائد فيڈرز ٹرپ کر گئے۔
مختلف حادثات میں چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ قصور میں آسمانی بحلی گرنے سے ایک شخص جان سے گیا، اوکاڑہ میں کرنٹ لگنے سے آٹھ سال کا بچہ جاں بحق ہوا۔
اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، سڑکیں تالاب اور گلیاں ندی بن گئیں۔ سیکٹر ایف ٹین اور مارگلہ ٹاؤن کی گلیوں میں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
راولپنڈی میں بھی بادل کھل کر برسے، نالہ لئی میں گوال منڈی کے مقام پر پانی کی سطح پندرہ فٹ اونچی ہوگئی۔
Comments are closed.