کراچی کے موسم اور بجلی کی صورتحال سے شہری کافی پریشان ہیں اور ایسے میں موسم کی تبدیلی سے امید لگائے ہوئے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے موسم سے متعلق جیو نیوز سے بات چیت کی ہے۔
سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 7 سے 8 جولائی کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ 9 جولائی کو کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان دنوں کراچی میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، کل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے، درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ کم ہو سکتا ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ اس وقت سمندری ہوائیں چل رہی ہیں لیکن ان کی رفتار کم ہے، سمندری ہواؤں کی بحالی سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ مون سون کا سسٹم اس وقت سینٹرل انڈیا میں موجود ہے، سندھ میں مون سون ہوائیں 6 جولائی کی رات یا 7 جولائی کی صبح سے داخل ہوسکتی ہیں۔
Comments are closed.