بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں 500 روپے کا کُھلا نہ دینا جرم بن گیا، دکاندار قتل

کراچی میں جمشید روڈ پر 500 روپے کا کُھلا نہ دینے پر گاہک نے کم عمر دکان دار کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

11 مارچ کو پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو قتل کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمشید روڈ 3 نمبر میں شہری نے دکان دار سے 500 روپے کا کُھلّا مانگا، دکاندار کے انکار پر ملزم نے دکاندار سے جھگڑا کیا اور چلا گیا۔

کچھ دیر بعد ملزم اپنے ساتھی کے ہمرا دکان پر آیا اور نوجوان دکاندار پر چھریوں کے پے در پے وار کیے اور فرار ہوگیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے صاف دیکھے جاسکتے ہیں۔

دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں درج کرلیا گیا ہے تاہم ملزمان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.