کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس مقابلے میں 4 ڈاکوؤں کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئیں۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 رکنی گینگ شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، پولیس پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور 2 شہری زخمی ہوئے۔
ایس ایس پی حسن سردار نے کہا کہ ایک شہری کو کندھے اور دوسرے شہری کو پیٹ میں گولی لگی ہے، شہریوں پر گولی چلانے والوں کو گولی سے ہی جواب دیا جائے گا۔
حسن سردار نے کہا کہ ملزمان نے آج ہی کورنگی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کی تھیں، ملزمان سے 32 موبائل فون، مسروقہ سامان، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے سے ملزمان کے پیچھے لگے تھے، وارداتوں کا یہ ہی وقت تھا، ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔
Comments are closed.