کراچی میں 16 تا 23 اگست کو گیس کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔
سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث کل سے 15 اگست تک شہر کو گیس سپلائی متاثر ہوگی۔
گیس فیلڈ مینٹیننس کے باعث 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت ہوگی۔
شہر میں 12 تا 27 اگست کنڑ پساکی گیس فیلڈ کی مرمت ہوگی۔
سوئی سدرن کے مطابق 16 تا 23 اگست 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بڑی کمی ہوگی۔
23 تا 27 اگست کو بھی شہر میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گیس تقسیم نظام کے آخر میں آنے والے علاقوں کو گیس کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.