کراچی کے مختلف علاقوں میں اتوار کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ کچھ علاقوں میں رات گئے بھی بارش ہوئی۔
ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے دوسرے روز بھی زیرِ آب آگئی۔ سڑک سے پانی کا بہاؤ جاری رہنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔
کورنگی کازوے پر موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور کنٹینر پھنس گئے جبکہ قیوم آباد ندی کا روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے 16 اگست سے ایک اور مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
Comments are closed.