کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 109 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع میں 108 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ شہر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 730 ہوگئی۔
دریں اثنا پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں 60 فیصد کیسسز ڈینگی کے آ رہے ہیں۔
پی ایم اے نے مزید کہا کہ کراچی میں 6 ہفتوں میں ڈینگی سے 30 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
تاہم محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں ڈینگی سے صرف ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔
Comments are closed.