ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کا یوم شہادت عقیدت اور احترام سے منایا گیا، مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیان ایرانیان کھارادر پر اختتام کو پہنچا۔
یوم علی کا جلوس بھرپور سیکیورٹی میں نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے قبل علامہ امین شہیدی نے مرکزی مجلس سے خطاب کیا۔
حضرت علی کے فضائل پر مبنی شاعروں کے کلام اور نوحوں کے ساتھ جلوس آگے بڑھتا رہا، شرکاء جلوس نے ظہرین کی نماز مسجد علی رضا میں ادا کی۔
جلوس میں ننھے بچے، خواتین اور بزرگوں سمیت کثیر تعداد میں لوگ شریک رہے، اعلیٰ حکام اور سی سی پی او کراچی نے بھی جلوس کا جائزہ لیا۔
نشتر پارک سے برآمد ہونے والا یوم علی کا 77 واں جلوس حسینیان ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
Comments are closed.