کراچی میں یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر میں صبح سویرے درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
درجہ حرارت گرنے سے شہریوں کو ایک بار پھر جاڑے کا مزہ آگیا ہے۔
سردی بڑھتے ہی شہر میں گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب وادی کاغان کے تفریحی مقامات شوگران، کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑنے کی وجہ سے کاغان سے آگے کے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفانی تودے گرنے سے لوات بالا، سب ڈویژن شاردہ کی رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
شونٹھر اور گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور موبائل سروسز معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.