محکمۂ موسمیات نے کراچی میں 23 جولائی کی شام یا رات میں 26 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مون سون کے ایک اور سسٹم کے زیر اثر 22 جولائی کی رات یا 23 کی صبح طاقتور ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
مون سون سسٹم 26 جولائی تک سندھ پر اثر انداز رہے گا، 23 سے 26 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں 24 سے 26 جولائی کے دوران اکثر مقامات گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
خضدار، لسبیلہ، حب اور کیرتھر رینج میں بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ پڑ سکتا ہے، دادو،جامشورو اور نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلہ آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج اور کل مطلع کبھی مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی تک رہ سکتا ہے۔
Comments are closed.