جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ورکرز کے گھروں پر چھاپے پڑ رہے ہیں، بلدیاتی حکومت میں آگے کیا کرنا ہے بعد میں بتائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں دنیا نے تماشہ دیکھا، بہت سی یو سیز میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی، بلدیاتی انتخاب میں خاص طور پر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

علی زیدی نے کہا کہ پولیس پیپلز پارٹی کے گھر کی لونڈی بنی ہوئی ہے،  پولیس کو ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جیتنے نا دیں، حیدرآباد میں ہم 2 ٹاؤن بڑے مارجن سے جیتے، میہڑ میں 14 میں سے 9 یو سیز پی ٹی آئی جیتی، میہڑ میں پوزیشن ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہاں بھی پیپلز پارٹی نے دھاندلی کی، دادو میں ہزاروں لوگ سڑک بلاک کرکے نتائج مانگ رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری سمجھتے ہیں کہ کوئی انہیں پوچھے گا نہیں، کراچی کو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے تباہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.